کھوئی رٹہ (وائس آف کشمیر نیوز ) ڈی آئی جی میرپور کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں ، غیر قانونی اسلحہ کی کھیپ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ، 8ملزمان گرفتار ،چوری شدہ 4گاڑیاں بھی ضبط، عوام علاقہ کا کارروائیوں پر خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ریجن میرپور چوہدری سجاد کی خصوصی ہدایت اور ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان ، اے ایس پی کوٹلی علی عباس ، ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف خان کی نگرانی میں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او حاجی سکندر اعظم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپہ مار ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ اوز ملک محمد آصف، محمد یونس، تفتیشی افسر اظہر ایاز، ڈی ایف ایف سی راجہ خضر حیات ، معاون ڈی ایف سی سردار زاہد، کانسٹبیلان ظفر کٹاریہ ، آصف ملک، عمران بٹ، چوہدری شیراز سردار محبوب ، سردار سجاد، سردار آصف ، سردار عمادتشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے مختلف مقامات پر چھاپے اور ناکہ بندی کر کے8ملزمان کاشف ولد اشفاق ساکن منجوال سے 250گرام ہیروین ، بلال ولد مشتاق ساکن بنڈلی 1010گرام چرس اور ایک عدد پستول ، 30بور معہ میگزین ، تیس دانہ رائونڈ، ایک رائفل، 12پمپ ایکشن ، ایک عدد خنجر، ایک عدد آئینی مکا، اظہر حسن ولد راجہ اسلم ساکن ڈھیری سدھاں سے 660گرام چرس ، حمزہ ، فرید پسران محمد آمین قوم جاٹ ساکن چترسے 2عدد کلاشنکوف،زندہ راوندبرآمد کر کے گرفتار کر لیا ایک اور کارروائی میںمحمد یسین ولد ٹھیکیدار محمد لطیف ساکن کھوئی رٹہ سے 400گرام، عبداللہ ولد خان گل ساکن جہلم سے 290گرام، سید علی ولد سید خالد حسین ساکن مظفرآباد سے 210 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے مزید کارروائی میں مہنگی ترین 4گاڑیاں بھی ضبط کر لیں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او حاجی سکندر اعظم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھوں گا عوام علاقہ اور صحافی برداری تعاون کریں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کھوئی رٹہ کی دھرتی تنگ کر دوں گا نوجوان نسلوں کے تباہ کرنے والے معاشرہ کے ناسور ہیں ان سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائیں گے۔