باغ( وائس آف کشمیر نیوز)ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور غیر معمولی حالات میں شہری دفاع کے رضا کاروں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کوڈ 19کے دوران عوام میں شعور وآگاہی فرام کرنے میں شہری دفاع اور ریڈ کریسنٹ کے رضا کاروں بہترین خدمات سرانجام دیں حکومت شہری دفاع کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ضلعی انتظامیہ کا اس ادارے کو ہمیشہ بھرپور تعاون حاصل رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع باغ راجہ اسلم خان نے کی تقریب سے ایس ایس پی مرز ا زاہد حسین،ڈی سی سی ضلع باغ کے صدر سردار عاطف نعیم،زیشان قریشی چیف انسٹریکٹر شہری دفاع،صغیر الحسن انصاری اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا مقررین نے کہا کہ شہری دفاع کا قیام 1945 میں ہو ا 70سے زائد ممالک اس کے ممبر ہیں یہ ادارہ ساری دنیا میں قدرتی آفات وبائوں اور جنگوں میں شہری دفاع کے رضاکاروں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔