باغ(وائس آف کشمیر نیوز) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جب تک قوم صاحب کردار اور خوف خدارکھنے والے لوگوں کو منتخب کر کے اسمبلی میں نہیں بھیجیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے ،سیاسی کلچر میں پیسہ اور برادری مسائل کی جڑ ہے لوگوں کو ان سے نکالنے کے لیے شعور دینے کی ضرورت ہے ،خطے کے حالات کا تقاضا ہے کہ جماعت اسلامی کا اسمبلی میں موثر رول ہو تا کہ تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے ،اسمبلی کے اندر موثر پارلیمانی رول ادا کیا کوشش کی کہ اسمبلی اور اس کے ادارے تحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان بنیں اس پلیٹ فارم کو بھرپور انداز سے استعمال کیا ،قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لیا ختم نبوت ۖ کا قانون قرآن کی لازمی تعلیم کوٹ میں عالم قاضی ایشو،13ویں آئینی ترمیم اور میرٹ کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نومنتخب امیر ضلع عثما ن انور ،خورشید چغتائی،ظہیر گردیزی،سردار عبدالحفیظ،ساجد شفیق،عزیز اللہ شاہ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس میں حلقہ وسطی باغ میں عوام رابطہ مہم کے لیے کمیٹیاں قائم کردی گئیں پروگرامات طے کیے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ،اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ خطے کو بااختیار اور باوسائل بنانے کے ساتھ ساتھ نظام عدل اور میرٹ کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا حلقے اور خطے کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کیا حلقہ وسطی باغ میں سینکڑوں سکیمیں تکمیل کو پہنچیں ،جماعت اسلامی خدمات کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ انتخابی معرکے میں جارہی ہے عوام نے پہلے بھی ہم پر اعتماد کیا اور ہم ان کے اعتماد پر پورے اترے حلقہ وسطی باغ دینی رجحان کا حلقہ ہے مجموعی طور پر لوگ دین دار اور دین کو پسند کرتے ہیں جماعت اسلامی کے کارکن اس پیغام کو لے کر نکلیں انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر بھی نازک مراحل سے گزررہی ہے اس کا بھی یہی تقاضا ہے کہ جماعت اسلامی کا اسمبلی میں موثر رول ہو تا کہ بھرپور نمائندگی کی جاسکے خطے کے اندر تبدیلی اور میرٹ کی بالادستی اقرباپروری کے خاتمے ،پیسے اور برادری کے کلچرل کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جماعت اسلامی مضبوط قوت بنے موثر پارلیمانی رول حاصل کرے تا کہ ان برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔