مظفرآباد (وائس آف کشمیر نیوز) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات امیدواران نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دئیے۔چیئرمین الیکشن بورڈ میر شرافت حسین ایڈووکیٹ نے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔جانچ پڑتال 08مارچ،کاغزات نامزدگی کے خلاف فیصلہ کے کے خلاف اپیل و فیصلہ اپیل 09مارچ،تاریخ واپسی کاغزات نامزدگی،حتمی فہرست امیدواران 10 مارچ جبکہ پولنگ 13مارچ کو ہوگی۔تمام اضلاع میں پریزائڈنگ آفیسران تعینات کردئیے گئے ۔ضلع مظفرآباد میں پریزائڈنگ آفیسر کے فرائض چیئرمین الیکشن بورڈ میر شرافت حسین ادا کرینگے گے جبکہ دیگر اضلاع میرپور میں فیاض حیدر نوابی،بھمبر میں راجہ شفیق،کوٹلی میں چوہدری محمد الیاس،پلندری میں سردار حبیب اللہ،راولاکوٹ میں سردار افتخار،حویلی میں چوہدری اختر،باغ میں سردار طارق مسعود،جہلم ویلی میں ظفر اقبال،نیلم ویلی میں امجد لون ایڈووکیٹ پریزائڈنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دینگے۔