باغ( وائس آف کشمیر نیوز)باغ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے گزشتہ دنوں مہاجر کیمپ ہڈا باڑی میں ڈمپر ،رکشہ،سٹور اور دکانوں کو آگ لگانے والے ملزمان کی گرفتاری پر ان کے اعزاز میں مہاجرین وڈمپر کے مالک کی طرف سے ایک پروقار استقبالیہ دیا گیا معزز مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ایک جلوس کی صورت پنڈال لایا گیا استقبالیہ میں ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ،ایس ایس پی مرزازاہد حسین،ایس ایچ اور سردار وحید،اشتیاق عباسی،اخلاق احمد بٹ اور ددیگر کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیلڈ پیش کی اور پولیس اہلکاران کو سردار بشارت یوسف کی طرف سے نقد انعام سے بھی نوازا گیا اس موقع پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ،ایس ایس پی مرزا زاہد حسین نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کاحفاظت انتظامیہ اور پولیس کی زمہ داری ہے پولیس اوباش اور قانون شکن لوگوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی غریب اور پسے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہماری خدمات 24گھنٹے حاضر ہیں ہم عوام کے خادم ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے ہی سکون محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت صدر مہاجر کیمپ محمد لطیف لون نے کی جبکہ تقریب سے سردار بشارت یوسف،جعفر علی میر، سنیئر نائب صدر انجمن تاجران چوہدری عابد،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران افضل کشمیری،کانسٹیبل محمد اشتیاق عباسی،محمد شفیع کشمیری،جاوید اختر بٹ،بشیر احمد بٹ،اخلاق احمد بٹ،اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ باغ انتظامیہ اور پولیس کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پر کرتے ہیں کہ انہوںنے ایک اندھے کاروائی کو چند گھنٹوں ٹریس کر کے اس کے اصل ملزمان کو گرفتار کیا اور مہاجرین کی مشکلات میں کمی پیدا کی ہے اگر یہ کیس ٹریس نہ ہوتا تو ایک بڑے مسائل سے مہاجرین کو دوچار ہونا پڑتا تھالیکن پولیس نے اپنی شاندار حکمت عملی سے اس کیس کو ٹریس کیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے عوام کے کٹہرے میں لایا جس پر باغ کے عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔