کوٹلی( وائس آف کشمیر نیوز)آزادجموں کشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی و مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا کشمیر کا سودا کر دیا گیا ہے 5 اگست کے بعد جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تو جو اقدامات حکومت پاکستان کو کرنے چاہیے تھے آن کی جانب توجہ دینے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف سیاسی انتقام عروج پر رھا اور مسئلہ کشمیر پس پشت چلا گیا ان خیالات کااظہارانہوں نیگزشتہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کی پوری جوانی تحریک آزادی کی خاطر جیلوں اور عقوبت خانوں میں گزر گئی اور ان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تو وہ ان کا حق تھا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کئے جانے چاھئے تھے لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رھی ھے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے جو کہا گیا وہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بھی ایسا شخص ہے جس کو مسئلہ کشمیر کی الف بے ھی معلوم نہیں انہوں نے کہاکہ کہ سید علی گیلانی الحاق پاکستان کے سب سے بڑے داعی ہیں انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ ان لوگوں کو مسئلہ کشمیر اور اس کے لیے قربانیاں دینے والوں سے متعلق بھی آگاہ کریں جو صرف شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کر کے نہ صرف نفرت پیدا کر رہے ہیں بلکہ حقائق کو مسخ کر رہے ہیں انہوں نے سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔