مظفرآباد(وائس آف کشمیر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے وزیراعظم پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا بھاری اکثریت سے ووٹ لینے پر تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے سفیر کی بھرپور کامیابی سے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی قوت ملی ہے اور مودی کے یاروں کو ایک واضح پیغام بھی دیا گیا ہے کہ عمران خان کی قیادت ، رہنمائی میں جہاں پاکستان ترقی کرے گا وہاں کشمیریوں کو بھی دنیا ان کا مسلمہ حق خودارادیت بھارت سے دلانے پر مجبور ہو جائے گی ، خواجہ فاروق احمد نے عمران خان کی واضح کامیابی کیلئے تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے ان رہنمائو ں ، کارکنوں کیلئے بھی ایک واضح اشارہ دیا ہے کہ جب تحریک انصاف کے کارکن متحد ہونگے ، اتفاق سے رہیں گے تو رزلٹ قومی اسمبلی سے اعتماد کی تحریک بھرپور کامیابی کی صورت میں ملے گا ، اور جب اندر سے کچھ لوگ پارٹی کی مخالفت کرینگے تو یوسف رضا گیلانی جیسا سپریم کورٹ سے سزاء یافتہ امیدوار بھی جیت جائے گا ، عمران خان کی کامیابی پر جسطرح ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملی بھگت کر کے صف ماتم مچائی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو گالیاں بکیں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کو ان دونوں طاقتوں نے مل کر نشانہ بنانے کی حکمت عملی تیار کی ہوئی ہے جس کا ثبوت قومی اسمبلی کے باہر عمران خان کی بے مثال کامیابی کی صورت میں انکے مشترکہ غل غپاڑے اور گالیوں سے ملا ہے اسلئے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے رہنمائوں ، کارکنوں کو چاہیے کہ الگ الگ اپنی اپنی ڈگلی بجانے کے بجائے عمران خان کی قیادت میں اکٹھے ہو کر عمران خان کے ویژن کے مطابق ان دونوں طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کریں اور اپنی صفوں میں اتفاق اتحاد پیدا کریں کہ جب آپ نہتے ہونگے ایک دوسرے کے خلاف کوشش کرینگے تو آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو عمران خان کا مخلص جانثار ساتھی ، کارکن ہے وہ عمران خان کے پرچم تلے یک جان ہو کر ان دونوں طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرے گا اور جو بھی پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرے گا وہ ہر گز ہر گز عمران خان کا کارکن نہ ہے ۔