میرپور( وائس آف کشمیر نیوز) متاثرین منگلا ڈیم کا احتجاجی دھرنا 27 ویںروز میں داخل،وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے وعدے کے مطابق ذیلی کنبوں کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے انھیں قبضہ چٹیں دینے کا عمل شروع کریں، اگر انھوں نے اپنے وعدے کی لاج نہ رکھی تو پھر متاثرین کو مجبوراً سڑکوں پر نکلنا ہوگا ،ابھی ہم پر امن احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں ،اگرہمارے مطالبے پر جو صرف ایک ہی ہے ذیلی کنبہ جات کی بحالی کا،اگر پر امن طریقے سے حل نہ ہوا تو پھر ہم انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے،ان خیالات کا اظہار احتجاجی دھرنے سے اتحاد گروپ نیو سٹی کے رہنمائوں راجا عبدالمجید، چودھری محمد اقبال ، راجامحمد جمیل، حاجی عبدالعزیز، افتخار شاہ عرف ٹیپو، ساجدمجید، نبیل اشرف، راجا محمد فاروق،رمضان گجر، وقار شاہ، رضوان خلیل، بشارت حسین، سردار اعظم ،ٹھیکیدار چوہدری محمد صغیر ،سردار طفیل ،حاجی محمد شریف، چودھری ندیم ،طلعت محمود ،قدرت اللہ ،مرزا شہزاد جرال، نزیر کھوکھر، عنصر کھوکھر، ریاض چوہان، نثار چوہان، حولدار محمد شریف ،حاجی نزیر نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اتحاد گروپ کے راہنمائوں نے کہا کہ ہم نے نیو سٹی میں رابطہ مہم شروع کر دی ہے،انشا اللہ بہت جلد بڑی احتجاجی کال دینگے، ان رہنمائوں نے کہا کہ ذیلی کنبوں کا مسئلہ جو حل حل کرے گا آمدہ الیکشن میں اسی کو ووٹ دینگے، گذشتہ دس سالوں سے تقریباً 35سو کنبہ ذلیل وخوار ھو رہا ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے ذیلی کنبوں کی بحالی کا وعدہ کیا تھا لیکن انھوں نے بھی اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی،سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چودھری نے بھی متاثرین کے اس اہم مسئلہ پر کوئی کردار ادا نہیں کیا، حالانک پاکستان میں انکی جماعت کی حکومت ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا،یہ تمام سیاسی جماعتیں متاثرین کے مسائل کی ذمہ دار ہیں،اب ہم انکے لارے لپوں اور جھانسے میں آنیوالے نہیں،ہم نیو سٹی میں ان تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اس مشکل میں اپنے متاثرین بھائیوں کیساتھ کھڑے ہوں۔