اسلام آباد( وائس آف کشمیر نیوز)تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ آزادکشمیر طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،ایوان سمیت پوری قوم نے وزیراعظم پاکستان عمران پر اپنے اعتماد کا ااظہار کر کے ثابت کر دیا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیںعوام کو باریاں لینے والوں کو اب مستردکر چکے ہیں،عوام ملک پاکستان کو مظبوط دیکھنا چاہتے ہیں،وزیراعظم پاکستان عمران کو غریب عوام کی مشکلات کا احساس ہے انشاء اللہ حقیقی تبدیلی کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔عمران خان قومی ہیرو ہیں، چوروں ، لٹیروں اور ضمیر فروشوں کو منہ کی کھانا پڑے گا۔ یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف طاہرکھوکھر نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان کی حقیقی لیڈر اور قوم کا درر رکھتے ہیں۔ تیس سالوں بعد قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کی خیرخواہی اور ترقی نہیں چاہتے ۔ کرپشن کے خلاف جس جہاد کا آغاز عمران خان نے کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ چوروں سے لوٹی ہوئی دولت وصول کی جائے گی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ کرپٹ مافیا عمران خان کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور سازشوںکا بازار گرم کر رکھا ہے۔ چند ضمیر فروش تحریک انصاف اور قائد تحریک انصاف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ ان سب کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ آج ملک کا مزدور ، غریب دیہاڑی ، بے روزگاراور پسہ ہوا طبقہ عمران خان کے ساتھ ہے۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جو جدوجہد شروع کی ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ پوری قوم اور تحریک انصاف کا ہر ورکر پوری قوت کے ساتھ اپنے قائد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے ۔ چوروں ، لٹیروں اور کرپٹ مافیا کو شکست ہو گی ۔ ضمیر فروش آئندہ سیاست کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام بھی ایک چٹان کی طرح وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔