کھوئی رٹہ (نمائندہ اذکار)وزیر برقیات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور نہ ہی گلگت بلتستان کو کوئی صوبہ بنا سکتا ہے ایسی صورتحال میں سینیٹ میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دینا پڑتی ہے کشمیریوں نے مل کر اس مسئلے کی طرف توجہ نہ دی تو ہماری داستان تک نہ رہے گی،کچرے اور گند کا مسئلہ صرف کھوئیرٹہ کا نہیں ملک بھر کا ایشو ہے ہم اس مسئلہ کا خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے۔ تمام مسائل کے حل کے لئے عوام کو منظم سیاسی جماعت کے پیچھے چلنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نیکھوئی رٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر برقیات نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ تقریب کی صدارت پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر ملک نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پہلے سیشن میں سابق سیکرٹری جنرل راحیل کشمیری جبکہ دوسرے سیشن میں نو منتخب سیکرٹری جنرل پریس کلب غلام محمود جرال نے انجام دیے تقریب سے محتسب اعلی چوہدری محمد نسیم ایڈووکیٹ،راجہ عقیل احمدخان چئیرمین کے ڈی اے،حبیب الرحمن آفاقی امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی،مرزا محمود ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی،مسلم لیگ ن یوتھ صدر راجہ ایاز احمدخان، پروفیسرعبداللہ طاہر پرنسپل ڈگری کالج،پروفیسر ذوالفقار زاہد،امیر جماعت اسلامی کھوئی رٹہ انعام الحق،سینئر صحافی اکرام بھٹی،راجہ اشفاق صدر انجمن تاجران کھوئیرٹہ،راجہ تصور صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، پی ٹی آئی رہنما اکمل چوہان ایڈووکیٹ، جے کے ایل ایف رہنماچوہدری اسحاق شہریار،سنئیر صحافی چوہدری شاہد (ڈڈیال)،شوکت علی نازسابق ایڈمنسٹریٹر،صدر مسلم کانفرنس حلقہ کھوئی رٹہ ظفر اقبال غازی،رمیز اختر راجہ صدر (سی یو جے)کوٹلی،عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹ، نوید راجہ ایڈووکیٹ صدر تحصیل باراور سماجی ورکر دانش شہپال نے بھی خطاب کیا ۔