مظفرآباد(وائس آف کشمیر نیوز) تحریک انصاف سٹی مظفرآباد کے مرکزی رہنماء سعید اقبال اعوان نے چہلہ بانڈی میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنمائوں خواجہ فارو ق احمد مرکزی جائنٹ سیکرٹری ، ضلعی صدر سردار تبارک علی ، سابق وزراء دیوان علی خان چغتائی ، چوہدری عبدالرشید، عتیق احمد میر ، سید چن شاہ کاظمی ، یاسر مغل ، سعید احمد کیانی ، مرکزی چیئرمین ٹریڈرز ونگ جمیل احمد ملک ، جہانگیر مغل ، عمران اعوان ، پرویز اقبال زرگر ، عامر عباسی ، خوجہ شکیل احمد ، نوید مسرت خواجہ ، ملک احسن اعوان ، میر شفقت خان ، فیضان عباسی ، علی عباس کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا ،اس عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ جس طرح عوام گراس روٹ لیول سے پی ٹی آئی میں ہر جگہ شامل ہورہے ہیں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب کی بار آزادکشمیر میں بھی عوام نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیاب کرنے کا عزم کرلیاہے ہر وارڈ ، گائوں ، شہر سے قابل ذکر افراد کی آئے روز پی ٹی آئی میں شمولیت ہورہی ہے ، پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے پاس 3 سو سے زائد امیدواروں کا ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرواناعوامی سطح پر پارٹی کی مقبولیت کا ایک واضح ثبوت ہے ، پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور اور پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مشاورت ، رہنمائی سے عوامی سطح پر اثر رسوخ رکھنے والے پارٹی کے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائیگااور حالات نظر آرہے ہیں کہ آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ کیل سے لیکر لیپہ تک جسطرح آجکل عوامی سطح پر گوگ پارٹی رہنمائوں کو بلا کر جلسے کررہے ہیں شمولیت کر رہے ہیں سے جولائی کے انتخابات میں مخالفین کو بھی اب پی ٹی آئی کی کامیابی واضح نظر آرہی ہے ، عشائیہ سے قبل پارٹی رہنمائوں کا بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر پارٹی کی آمدہ الیکشن میں کامیابی کیلئے دعا بھی مانگی گی ۔