جہلم ویلی(وائس آف کشمیر نیوز) کھلانا تا چارسدہ براستہ درہ تین کلومیٹر پختہ روڈ کی منظوری ایل او سی کے پکیج فیز 2 میں منظوری دے دی تین کلومیٹر روڈ پختگی کی منظوری کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ضلع جہلم ویلی نے کھلانا تا چارسدہ براستہ درہ تین کلومیٹر پختہ روڈ کا سروے مکمل کرلیا سروے کے دوران عوام علاقہ چارسدہ، درہ بڑی تعداد میں موجود تھی اس موقع پرصدر انجمن تاجران کھلانا مسلم لیگ(ن) کھلانا کے راہنماء چویدری قاسم نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کھلانا تا چارسدہ براستہ درہ تین کلومیٹر پختہ روڈ کی منظوری ایل او سی کے پکیج فیز 2 میں منظوری دے دی جس ہر عوام علاقہ چارسدہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہی جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اس کے معترف حریف بھی ہیں