باغ(وائس آف کشمیر نیوز ) 40 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی واٹر سپلائی سکیم پوٹھہ تا کنٹھیاںکے کام کادوسرا مرحلہ شروع مالیت کے منصوبے کی واٹر سپلائی سکیم پوٹھہ تا کنٹھیاںکے کام کادوسرا مرحلہ زور وشور سے جاری یہ واٹر سپلائی سکیم باغ کے دور افتادہ گائوں پوٹھہ تا کنٹھیاں واٹر سپلائی سکیم کے دوسرے مرحلے پر کام زور شور سے جاری اس پانی کی سکیم سے تقریباً15ہزار لوگ مستعفید ہونگے اس سکیم کے پہلے مرحلے میں پانی کے تین بڑے ٹینک مکمل ہو چکے ہیں اور اب پائپ کی تنصیب کا کام جاری ہے پائپ کی تنصیب میں عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام علاقہ اس تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اس سکیم کے پائپ موقع پر پہنچا دئیے گئے ہیں اور جس پر کام زور شور سے جاری ہے اس علاقے میں مرد وخواتین کئی کئی کلو میٹر دور سے پانی لانے پر مجبور تھے یہ واٹر سپلائی کی سکیم خطیر رقمGWO انٹرنیشنل اسلامک مشن ہیلی فیکسUKکے چیئرمین چوہدری محمد طارق کی خصوصی دلچسپی کے تحت معیا کی گئی ہے اور خصوصی ایگزیکٹو ممبران میں حاجی نواز گجر،چوہدری نذیر اور احسن قریشی شامل ہیں جو موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں پائپ لائن کی تنصیب کا کام شروع کروا دیا ہے اور اس کاوش میں خصوصی تعاون چوہدری اعجاز کٹھانہ،چوہدری ادریس ایڈووکیٹ ،اور چیئرمین HRPWO چوہدری سرفراز اور متعلقہ کمیٹی بھی اس کار خیر میں اپنا بھرپور تعاون کرتے ہوئے شانہ بشانہ ہیں اس موقع پر صحافیوں کے سروے کے دوران ایگزیکٹو ممبر حاجی نواز گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ واٹر سپلائی سکیم کو انشاء اللہ عوام علاقہ کے بھرپور تعاون سے جلد مکمل کر لیں گے تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی میسر آسکے یہاں اس علاقے میں پانی کی انتہائی شدید قلت ہے اور یہاں کے مرد وخواتین کئی کئی کلو میٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں یہ پانی کی سکیم مکمل ہونے کے آخری مرحلے میں ہے جو کو جلد مکمل کر کے عوام کوصاف پانی فراہم کر دیں گے اس سکیم کے لانچ کروانے میں چیئرمین تنظیم چوہدری محمد طارق کا نہ ہم بلکہ عوام علاقہ بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہاتھ اٹھا کر دعائیں دیتے ہیں کہ ہماری عورتوں کے سروں سے پانی کے گھڑے اتارنے میں ان کا تاریخی کام ہے جس کو عوام علاقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںعوام علاقہ چیئرمین چوہدری طارق اور ان کے پوری ٹیم کے لیے دعا گو ہیں ۔