مظفرآباد (وائس آف کشمیر نیوز)آزادکشمیرکے وزیر ٹرانسپورٹ ناصرحسین نے ڈار کہا ہے کہ جس طرح کشمیر کے دریاوں کا رخ پاکستان کی طرف ہے اسی طرح کشمیریوں کے دلوں کا رخ بھی پاکستان کی طرف ہے اہل پاکستان کے ساتھ اہل کشمیر کی چاہت اور محبت ایسی آہنی زنجیر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اور ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد آزادی کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح،مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال کے فرمودات کے مطابق ہم آگے بڑھتے رہیں گے، قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ریاست کی سمت اپنے ترقیاتی ویژن کی وجہ سے تبدیل کر دی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی کا استعارہ ہے ریاست کی تاریخ میں ہم وہ پہلی حکومت ہیں جنہوں نے خسارے کے بغیر بجٹ پیش کیا۔انہوں نے کہا ریاست کی حکومت کو ریکارڈ محاصل وصول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔انہوں نے کہا ان ترقی پسند اقدامات کی وجہ سے ہمیں پوری امید ہے کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر کی قیادت میں 2021 کے انتخابات میں بڑے مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گیبھارتی اقدامات پوری دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے ہیں عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے بھارت ہوش کے ناخن لے بھارتی فوج انسانیت کی جتنی تذلیل کررہی ہے اس کی مثال دنیامیںکہیںنہیںملتی بھارتی فوج بے گناہ،نہتے اورمعصوم بچوںپربھی جدیدترین ہتھیاروںسے حملے کررہی ہے مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی فوج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے اور تمام اصولوں کو پامال کر رہی ہے بھارتی فوج ایک دہشت گرد فوج ہے جو معصوم بچوں کو نشانہ بناتی ہے نہوںنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی افواج کے ظلم وستم سے لاکھوںنوجوان،بچے،بوڑھے،عورتیںشہیدہوچکی ہیں بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت نہیںنکال سکتاآزادی کی خاطرنسل درنسل لڑی جانے والی کشمیریوںکی تحریک اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے ناصر حسین ڈا ر نے کہا کہ عالمی بے حسی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں قیامت کا منظر دکھائی دے رہا ہے مسلمان مولی گاجر کی طرح کٹ رہے ہیں کشمیری اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے بھارت طاقت کے زورپرزیادہ دیرتک کشمیریوںکوان کی منزل آزادی سے دورنہیںرکھ سکتا انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف غیر کشمیریوں کو دھڑا دھڑ ڈومیسائل جاری کر رہا ہے اور دوسری جانب کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوے ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ ان بھارتی اقدامات سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہو گا اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بند کروائے اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرے بھارت طاقت کے زور پر تحریک آزاد ی دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے لیکن کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر تیا ر نہیںمسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔