مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قانون ساز اسمبلی وسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزادکشمیر عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی کامیابی نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو دفن کر دیا پی ڈی ایم کی عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نکالنے کی کوشش ناکام ہو گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اب پاکستان بدل رہا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ سیاست کا اصلی سکندر وہی ہیں پی ڈی ایم کی سیاست ذاتی مفادات کے لئے تھی پاکستان کی عوام کے لئے پی ڈی ایم کی سیاست نہیں تھی عوام اب جان چکی ہے پی ڈی ایم اپنی چوری بچانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے انھیں ملک کی کوئی پرواہ نہیں تحریک انصاف آمدہ الیکشن کے اندر آزادکشمیر کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور پی ڈی ایم کے کارندوں کو شکست سے دوچار کرے گی انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی جیت نے ثابت کر دیا عمران خان حق پر اکیلا ڈٹا رہا اور کامیاب ہوا پی ڈی ایم مکمل طور ہر ناکام ہو گئی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا آنے والا وقت ملک میں خوشحالی لے کر آئے گا۔