چناری(وائس آف کشمیر نیوز)چراغ تلے اندھیرا وزیراعظم آزاد کشمیر کے آبائی حلقہ انتخاب میں کھٹائی سدہانی روڈ کا تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ محکمہ تعمیرات عامہ جہلم ویلی کی ملی بھگت سے کرپشن کی نذر ہونے لگا عوام علاقہ کا وزیراعظم ،وزیر تعمیرات عامہ ،چیف سیکرٹری اور احتساب بیورو آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نصف صدی سے عوامی مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے کھٹائی سدہانی ڈیڑھ کلو میٹر پختہ روڈ کا منصوبہ دیا منصوبے کے پہلے مرحلے میں کھدائی کے بعد ٹھیکیدار نے دیوراروں کی تعمیر شروع کردی ٹھیکہ کے مطابق دیواروں کی تعمیر میں چالیس فیصد اعلی کوالٹی کے پتھر اورساٹھ فیصد کنکریٹ سے دیوار مکمل کرنا تھی لیکن کھٹائی سدہانی روڈ پر الٹی گنگا بہہ رہی ہے ٹھیکیدار مذکور محکمہ تعمیرات عامہ جہلم ویلی کی ملی بھگت سے تقریبا ستر فیصدی غیر معیاری پتھر(مٹی والا) اور تیس فیصدی غیر معیاری کنکریٹ کا کھلے عام استعمال کر رہا ہے محکمہ تعمیرات عامہ کے زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کھٹائی سدہانی روڈ پر تعمیر ہونے والی دیواروں کے لیے سب سے پہلے ایک تہہ میں پی سی سی اس کے بعد اعلی کوالٹی کا پتھر لگانے کے ہر چھ انچ کے وقفہ سے کنکریٹ کرنا لازمی ہے لیکن کھٹائی سدہانی روڈ پر اس کے بلکل برعکس کام ہو رہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو اس غیر معیاری تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے احتساب بیورو کے ذمہ داران کو انجینئر ز کے ساتھ موقعہ پر آکر دیواریں اکھیرنی چاہیے دوھ د کا دو ھ د اور پانی کا پانی ہو جائے گااس کے علاوہ دیواروں ڈالی جانے والی ریت،بجری اور سیمنٹ کو لیبارٹری میں بھیجوا کر اس کا ٹسٹ کروانا چاہیے سارے حقائق منظر عام پر آجائیں گے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہم پر احسان عظیم کرتے ہوئے پچاس سالہ مطالبہ کو پورا کیا ہم کسی بھی صورت میں غیر معیاری تعمیرات نہیں ہونے دیں گے محکمہ تعمیرات عامہ غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کرتے ہوئے کسی ایماندار،دیانت دار ٹھیکیدار کو یہ ٹھیکہ دے تانکہ کھٹائی سدہانی روڈ معیار کے مطابق تعمیر ہو۔