مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کسی حادثے کی پیداوار نہیں ریاست جموں وکشمیر بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے ، اقتدار ہماری منزل نہیں ، پچھلے دس سالو ں میں کئی مرتبہ اقتدار کی پیشکش ہوئی لیکن نظریہ ، عقیدہ ، اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،جماعتی کارکن صبر و استقامت کے ساتھ جماعت کے مضبوطی کے لئے کام جاری رکھیں ، آزاد کشمیر کو درپیش مختلف قسم کے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم دوسروں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں چونکہ یہ وقت حالات کی ضرورت ہے ، مسئلہ کشمیر اس وقت اہم موڑ پہنچ چکا تاہم اس وقت کشمیر پر سیاست نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ، آزاد کشمیر میں نواز لیگ کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے پریشان حال لوگوں کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامز ن کرنا ہماری جدوجہد کا بنیادی نقطہ ہے ، ہر طرف مایوسی کے بعد آزاد کشمیر کے لوگوں کے لوگوں کی نظریے مسلم کانفرنس پر مرکوز ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز دور روزہ دورے کے دوران مسلم کانفرنس مظفرآبادڈویژن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے عہدیداروں نے جن میں مسلم کانفرنس کی نائب صدر محترمہ شمیم علی ملک ، سابق وزیر حکومت مفتی منصورالرحمان ، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر ، ثاقب مجید راجہ ، حلقہ کوٹلہ سے سیٹھ کریم اللہ عباسی ،رانا افتخار، سلیم اعوان ، مقصود چغتائی ، عارف عباسی ، فضل اعوان ، بشارت مغل ، سمعیہ ساجد راجہ ، سید یاسر نقوی ،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ ، سجاد انور عباسی ، شیخ مقصود احمد ، سابق سیکرٹری حکومت الیاس عباسی ، سابق کمشنرسردار ارباب عباسی ، کیپٹن ریٹائرڈ افضل اعوان ، شوکت عباسی ایڈووکیٹ ، جانداد عباسی ، سید تصور موسوی ، مرزا اورنگزیب ، پروفسر الطاف اعوان، ہارون رشید اعوان، مجتبیٰ عباسی ، نورالبصر اعوان ، انیس عباسی ، حاشر اعوان ، عاقب جاوید اعوان ، منصور عالم قریشی ، سید نویل گیلانی ، عبدالجبار عباسی ، مظہر عباسی ، سکندر حبیب ، میر رضوان الرحمان ایڈووکیٹ ، سجاد قریشی ، یاسر عباس،فیضان مغل ایڈووکیٹ،سفیان مغل ، شاہ رخ عباس اور ایم ایس ایف ، یوتھ ونگ ، ٹریڈز ونگ ، لائرونگ ودیگر کارکنان نے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقات میں آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے تمام عہدیداروں کارکنان کو ہدایات کیں کہ الیکشن کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، اور الیکشن میں کامیابی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں ، انشاء اللہ انے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے ، مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں وہ جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں ، جماعت میں نئے شامل ہونے والوں کی رہنمائی کریں اور ان کی عزت ونفس کا خاص خیال رکھاجائے ۔