کوٹلی( وائس آف کشمیر نیوز)آزادجموں کشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہوئی پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کو ایجوکیشنل سٹیٹ میں تبدیل کیا 70 سال میں کسی نے ایک میڈیکل کالج نہیں دیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے تین میڈیکل کالجز دیے پہلی ویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا آج ھمارے بچے اپنے گھروں کے قریب اعلی تعلیم حاصل کر رھے ھیں اور دیگر علاقوں سے بھی طلباء و طالبات تعلیم حاصل کرنے آ رھے ھیں ان خیالات کااظہار انہوں نیگزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے پاس وافر فنڈز ھونے کے باوجود یہ کوئی ایسا منصوبہ نہیں دے سکے جو بطور مثال پیش کیا جا سکے جبکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں محدود وسائل کے باوجود میگا پراجیکٹس دئے انہوں نیکہاکہ لوگ خود بھی پیپلزپارٹی کے دور اور دیگر جماعتوں کے ادوار کا موازنہ کر سکتے ہیں انہوں نیکہاکہ موجودہ دور میں برادری ازم اقرباء پروری اور اور علاقائی ازم نے فروغ پایا انہوں نیکہاکہ آنیوالا وقت پاکستان پیپلزپاڑئی کا ھے انہوں نیکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں یہ آج ھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچ رہے ہیں اور گروپ بندی کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی متحد ومنظم ھے اور آئندہ عام انتخابات میں لینڈسلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی انہوں نیکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ھے جس نے عام آدمی کو بولنے اور آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے انہوں نیکہاکہ جو کارکن پاکستان پیپلزپارٹی کو میسر ھیں وہ کسی جماعت کے پاس نہیں اور کارکن ھی پیپلزپارٹی کا سرمایہ ھیں۔