مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی، پی ٹی آئی کے رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں، بیورو کریسی آزادکشمیر کے ٹیلنٹ ترقی سے محروم رکھا سرکاری ملازمتیں میرٹ پر نہیں دی گئی نا روز گار کے موقع پیدا کئے جس کی وجہ سے ہمارا ٹیلنٹ بیرون ملک جانے پر مجبور ہے آزادکشمیر کی بیورو کریسی سب سے زیادہ غیرملکی شہریت رکھتی ہے آزاکشمیر میں مراعات پینشن لیکر غیر ملکی شہریت رکھنے والے بیورو کریٹ نوکریاں بھی بیرن ملک کریں ملکہ برطانیہ کی وفاداری کا حلف اٹھانے والے ریاست کے وفادار نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مظفرآباد کے دوران آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر ہیلی پیڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی آزادکشمیر کو عملی طور پر تعمیر ترقی یافتہ ریاست بنائیں سرمایہ کاری لاکر روز گار کے موقع مہیا کئے جائیں گے کشمیر کشمیریوں کا ہے تقسیم کشمیر کبھی نہیں ہوگی اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی پی ٹی آئی آزادکشمیر میں کوئی اختلاف نہیں مختلف رائے ہو سکتی ہے آمدہ حکومت پاکستان تحریک انصاف بنا ئے گی آزاکشمیر میں مضبوط سیاسی روایات ہیں یہاں حکومت بنانے کیلئے جہاز کی ضرورت نہیں.اس سے قبل انہوں نے معروف روحانی پیشوا میاں شفیع جھاگوی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دربار سہیلی سرکار پر بھی حاضری دی۔