مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز)سول انتظامیہ اور پاک آرمی کے اشتراک سے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر چناری کالج تا چکوٹھی لائن آف کنٹرول آزادی میراتھن ریس ضلع جہلم ویلی کا اہم اور بڑا قومی ایونٹ ہونے جارہا ہے جس میں 17 تعلیمی اداروں کے طلبہ شرکت کریں گے اس سلسلے میں ھٹیاں بالا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں مرکزی انجمن تاجران ضلع جہلم ویلی اور ٹرانسپورٹر حضرات کی ایک اہم بیٹھک ھوئی جس میں طے کیا گیا 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر تحریک پاکستان میں جدوجہد کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ علی گوہر ڈگری کالج سے لائن آف چکوٹھی تک آزادی میرا تھن ریس کا انعقاد کیا جا رھا ھے اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع جہلم ویلی سید فیصل گیلانی نے اپنے مکمل تعاون کی یقنین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران پہلے بھی ضلعی انتظامہ کے ساتھ مل کر ہر قومی ایونٹ کو منایا ہے اور 23 مارچ کے ایونٹ کو بھی بڑی شان وشوکت سے منائیں گے اس موقع پر ٹرانسپورٹر یونین نے بھی یقین دلایا کہ اس قومی ایونٹ کے لئے وہ اپنا بھرپور کردارادا کریں گے۔