کوٹلی (وائس آف کشمیر نیوز) وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے آزاد خطہ کی ترقی اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کئے ہیں اور عوام کو سیکٹروں کلو میٹر رابطہ کے علاوہ بہترین بین الصوبائی سڑکیں ،بین الاضلاعی اور بین التحصیل سڑکیں بنا کر دی ہیں حکومت کا یہ کام عوام کے سامنے ہے۔ ایک مرتبہ پھر ن لیگ ہی عوام کا انتخاب ہو گی۔ سہنسہ ن لیگ کا گڑھ ہی رہے گا وہ گزشتہ روز گالہ سمیار کنڈرا سرساوہ پنجیڑہ، اودھے چک، کتھیاڑی، پندکاری، ڈڈل، بل سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقد جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ شمولیتی جلسہ سے ممبر مجلس عاملہ صوبیدار سردار عبدالغنی،، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ محمد آصف خان، ملک محمد نواز ، راجہ کبیر خان، حافظ محبوب حسین، ملک شاہد، سائیں حلیم، سائیں صدیق، ماسٹر تنویر، صدر یوتھ ونگ حلقہ سہنسہ راجہ ساجد نواز، سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ ن حلقہ سہنسہ چودھری مقصود احمد، راجہ اسرار، چودھری انوارالحق، چودھری رحمت علی راجہ وقاص نواز اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی راجہ نصیر احمد خان اور صدر تقریب حاجی راجہ یعقوب خان تھے۔جلسہ کے میزبان سائیں یاسین، سائیں حلیم، سائیں اسلم اور ان کے فیملی ممبران تھے۔قبلل ازیں راجہ نصیر احمد خان کا سرساوہ، پنجیڑہ، گالہ سمیار کنڈرا اور دیگر جگہوں پر شاندار استقبال کیا گیا۔موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، گلے میں ہار ڈالے گے، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔اہلیان گالہ سمیار کنڈرا سرساوہ پنجیڑہ، اودھے چک، کتھیاڑی، پندکاری، ڈڈل نے بل بالخصوص راجہ ایوب خان، راجہ مقصود انقلابی، راجہ کبیر خان، راجہ ناز، راجہ اسرار، ملک محمد نواز، حافظ محمد محبوب، سردار صغیر خان، سائیں یاسین، سائیں، حلیم، سائیں اسلم اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔