مظفرآباد ( ) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،59مریض صحت یاب ہوئے، کورونا وائرس سے 3مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 2کا تعلق پونچھ اور 1کا کوٹلی سے ہے اور936 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے35کاتعلق مظفرآباد، 2کاجہلم ویلی، 1کانیلم ویلی،17کا پونچھ،2کا باغ،18کا میرپور،5 کا بھمبراور15کا تعلق کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک139702 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور11704 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے10355 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1013مریض زیر علاج ہیں 336مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،54کاپونچھ،33کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 105 کاتعلق میرپور،32کابھمبراور 35کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1013 مریضوں میں سے938مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ75مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔