نیلم(وائس آف کشمیر نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد شوکت خان یوسفزئی نے ڈومیسائل ،پشتنی سرٹیفکیٹ کیلئے کمپیوٹرائزسافٹ ویئرتیاری کی ذمہ داری آئی ٹی انجینئر کوسونپی دی۔ڈومیسائل / پشتنی سرٹیفکیٹ کامکمل بیک اپ اورالیکٹرانک فارم سے عوام الناس کو آسانی ہوگی ۔سافٹ ویئرکی تیار ی کیلئے آئی ٹی انجینئر جمشید بشیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس نیلم میں سرٹیفکیٹس ہاء کی تیار ی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے سرٹیفکیٹ کے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات سے عوام الناس کو آسانی ہوگی ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد شوکت خان یوسفزئی نے ڈومیسائل / پشتنی سرٹیفکیٹ کے حصول کے طریقہ کار کوآسان بنانے کیلئے سپیشل سافٹ ویئر کی تیاری کیلئے ایک ایسے نوجوان آئی ٹی انجینئر جمشید بشیر کوذمہ داری سونپی ہے جنہوں نے قبل ازیں ووٹرفہرستوں کی تیاری اور کرونا وائرس کیخلاف سکریننگ ڈیٹا اور احساس پروگرام کی فہرستیں اپ ڈیٹ کیں تھیں۔