اسلام آباد( ادریس احمد اعوان سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آزاادکشمیرکے آمدہ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور انداز سے فتح سے ہمکنار ہوگی۔ آزاد کشمیر کی عوام اپنے ووٹ کے ذریعے تحریک انصاف کو کامیاب کروا کے ثابت کریں گے کہ آزاد کشمیر میں عملی طور پر تبدیلی آ چکی ہے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر برسرِ اقتدار آ کر آزاد کشمیر سے کرپشن کا خاتمہ کر کے حقیقی معنوں میں فلاحی حکومت قائم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا بنی گالہ میں اس خصوصی اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر و سینیٹر سیف اللہ خان نیازی,وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈہ پوراور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی تے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر اس وقت پی ٹی آئی کشمیر مقبول عام جماعت بن چکی ہے آمدہ الیکشن میں عوام آپکے ویژن کوآگے بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔انشا ء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ ہم ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد فوری طور پر جارحانہ اندازمیں آپکے ویژن کے مطابق عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے راولاکوٹ کے کامیاب جلسے کا بھی ذکر کیا۔اس موقع پرآزادکشمیر کے الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اعلان بھی کیا گیا تاکہ امیدواوں کو جلدازجلد ٹکٹ جاری کیے جائیں۔ اس پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین وزیراعظم عمران خان ہونگے جبکہ پارلیمانی بورڈ کے ممبران میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی, وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی,پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی,وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک،وفاقی وزیر تعلیم چوہدری شفقت محمود, وفاقی وزیر اقتصادی اموراسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل, وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی, وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار شامل ہیں۔