مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز)وزیر صنعت و ترقی نسواں آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محترمہ نورین عارف کا یونین کونسل ہیر کٹلی کادورہ۔ ری کنڈیشنگ روڈنکہ مہاجر کیمپ،لنک روڈ کھنیاںتا پگڈم اور لنک روڈپتنگ گلی تا سیری مسلم آباد کا افتتاح اور ری کنڈیشنگ روڈ مہاجر کیمپ تا ہیر کٹلی ، لنک روڈ میرا مانگراں تانڑہوتر ، کہوڑی تا بائی پاس روڈ ،ری کنڈیشنگ روڈ کھنیاں تا پتنگ گلی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ افتتاح و سنگ بنیاد کے لیے پہنچنے پر وزیر حکومت کا فقید المثال استقبال کیاگیا اور پھولوں کی پتیاںنچھاور کی گئیں ۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن حلقہ کوٹلہ راجہ امتیاز خان ، ایس ڈی او الطاف اعوان ، متعلقہ محکمہ کا عملہ عوام علاقہ اظہر شاہ ، کریم چوہدری ، دلاور حسین ، حاجی شبیر میر ، شفیع شاہ ، منیر چوہدری ، مشتاق ایڈووکیٹ ، اسلم شاہ ، عادل اعوان ، میر اسلم ، پروجیکٹ منیجر وحید ملک ، رحمت شاہ ، رفیق خان ، جاوید مغل ، ٹھیکیدار عبدالرحمن ، علی رحمن کھوکھر ، محمد منظور کھوکھر ، سخاوت اعوان، عبیداللہ اعوان اورعوام علاقہ نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرحکومت محترمہ نورین عارف نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی حلقہ کی عوام کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ جب تک اللہ تعالیٰ نے مہلت دی عوام کی خدمت کرتی رہوں گی ۔ انہوں نے کہا حلقہ کوٹلہ میں اللہ کے فضل سے 95فیصد منصوبہ جات مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق عوامی خدمت کے جس سفر کا آغاز کیا تھا وہ آج تکمیل ہو رہا ہے حلقہ کوٹلہ میں جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی اس کی مثال ماضی میںنہیں ملتی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں حلقہ کوٹلہ میں فائلوں کے بجائے منصوبہ جات زمین پر نظرآرہے ہیں ۔حلقہ کے دوردراز گائوں میں رہنے والا ہر شخص مسلم لیگ ن کے دور کی تبدیلی محسوس کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے کوئی بھی ہماری کارکردگی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 2021کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیادپر جیتے گی۔حلقہ کی عوام مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ مقررین نے کہا کہ محترمہ نے حلقہ میں بلاتخصیص کام کروائے ہیں حلقہ کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں جہاں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات نہ دیے ہوں یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ محترمہ نورین عارف کی قیادت میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھی حلقہ کوٹلہ سے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔