مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ جنگلات کے وسائل میں اضافہ ملک کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے انتہائی ضروری ہے شجر کاری کے ساتھ شجر پروری پر توجہ دینا ہو گی آزادکشمیر کے جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی حفاظت اور اضافے کیلئے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا طلباء وطالبات کی شجر کاری مہم میں شمولیت نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے دوران گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پودہ لگانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنگلات کو محفوظ بنا کر ہی قوم کے روشن مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہیہماری پوری کوشش ہے کہ جنگلات کو محفوظ بنایا جا سکے جہاں جہاں جنگلات معدوم ہوتے جا رہے ہیں وہاں وہاں دوبارہ درخت لگا کر جنگلات کو آباد کیا جا رہا ہے ریاست کو سرسبز و شاداب بنانا ہمارا خواب ہے کیونکہ اسطرح ہم قدرتی آفات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں طلبہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔