مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز) ترجمان محکمہ برقیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ کوہالہ فیڈر کھاوڑہ، چکار ،کہوڑی فیڈر ز پر صبح 9 بجے سے شام 4بجے تک بوجہ مینٹینس کام بندرہے گا۔ عوام محکمہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی اوآفس سے رابطہ کریں ۔ ترجمان محکمہ برقیات کیجانب سے جاری کردہ پریس ریلیز یں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی مین لائنوں کی مرمتی و تبدیلی کیو وجہ سے چند فیڈرز پر رواں ہفتے3اپریل تا 11اپریل تک بجلی دن کے اوقات میں بند رہے گی۔کہوڑی فیڈرز ، کھاوڑہ فیڈرز ،چکار اور کوہالہ فیڈرز پرمرمتی کام کے دوران بجلی صبح 9 تا شام4بجے تک بند رہے گی۔ ترجمان محکمہ برقیات نے کہا کہ صارفین محکمہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں صارفین کو بروقت پیشگی اطلاع دی گئی ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صارفین اپنے متعلقہ SDOآفس سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ سٹی ون فیڈر HPT کے ایریاء جلال آباد ، ساتھرہ ، دومیل ، تانگہ اسٹینڈ بینک روڈ کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی ، ان علاقوں میں بجلی شاخ تراشی اور مینٹیننس کی وجہ سے بجلی بند رہے گی جو صبح 9 سے شام 4 بجے تک بجلی کی لائن مرمت کا کام کیا جائے گا ۔