اسلام آباد( ادریس احمد اعوان سے)پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی امیدواران سے انٹرویوز کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔جس کے تحت امیدواروں کے انٹرویو 5اپریل سے 17 اپریل تک مکمل کیے جائیں گے پہلے مرحلہ میں 5 سے 6 اپریل تک میرپور ڈویڑن کے حلقہ ایک سے 13 تک کے امیدواروں کے انٹرویو لیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلہ میں9،12اور 13 سے اپریل تک پونچھ ڈویڑن کے حلقہ 14 سے 21 تک،تیسرے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویڑن کے 22سے 33تک کے امیدواروں کے انٹرویو 14 اور15 اپریل اسی طرح پاکستان مقیم مہاجرین کے 12 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویو16اور 17اپریل کو لیے جائیں گے امیدواروں سے انٹرویوز پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب ریجنل سیکرٹریٹ واقع آرچرڈ سکیم نزد فیض آباد میں صبح گیارہ بجے سے شروع ھوں گے۔