مظفرآباد ( وائس آف کشمیر )مظفرآبادسمیت دیگر علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی غفلت کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں پانی نایاب ،دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی لایا جارہا ہے ، اہلیان مظفرآباد نے فوری طور پر شہریوں کو پانی سپلائی کرنے کا مطالبہ کردیا،بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کبھی نیلم جہلم پراجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا، کبھی پانی غندلا،محکمہ پبلک ہیلتھ نے مختلف بہانے تلاش کرکے چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں کا پانی بند کررکھا ہے ، ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے ، وقفے وقفے سے چند منٹوں کیلئے پانی چھوڑ کر بند کیا جاتا ہے جس کے باعث عوام شدید غم و غصے کی لہر میں دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے، اُنہوں نے ایکسئن پبلک ہیلتھ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو پانی کی سپلائی فوری طور پر کریں ،بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔