مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز)خواجہ محمد احسن سیکرٹر ی صنعت،لیبر و معدنی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایت پر مہتاب منیر بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر / کنٹرولر اوزان و پیمائش، اور سید خادم حسین بخاری اسٹنٹ کنٹرولر اوزان وپیمائش نے ہمراہ عملہ محکمہ لیبر اوزان و پیمائش نے مظفر آباد شہر اور شہر کہ گرد نواع میں واقع پٹرول پمپ کہ ناپ تول کے پیمانہ جات کی چکینگ کی دوران چکینگ ناپ تول کہ پیمانہ جات میں کمی پائی جانے پر ویٹس اینڈ میئر ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔ اور پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی ناپ تول کے پیمانہ جات میں کمی پائی تو پٹرول پمپس چھ ماہ کے لیے سیل کر دیے جاہیں گے۔ اور صارفین اور پٹرول پمپس مالکان کو پابند کیا گیا کے آہیندہ کسی بھی کی ناپ تول کے پیمانہ جات میں کمی کی شکایت ہو تو فوری طور پر محکمہ لیبر اوزان و پیمائش اور ڈ سٹرکٹ انتظامیہ کو مطلع کیا جا ے تاکہ متعلقین کے خلاف تحت ضابط کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اگر صارفین کو کسی بھی پٹرول پمپ کے متعلق شکایت ہو تو فوری اس موبائل نمبر پر رابط کریں۔03469683158 سید خادم حسین بخاری اسٹنٹ کنٹرولر اوزان و پیمائش مظفرآباد آزاد کشمیر۔