وادی لیپہ( وائس آف کشمیر ) پاک فوج کے زیر انتظام وادی لیپہ کے بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پرمضبوط بنانے کے لیے محتلف کالجز اور سکولوں کے بچوں کے درمیان ہاکینگ پوش اپ ریور کراس کے مقابلے کروائے گئے۔ ہاکینگ تقریباً تین کلومیٹر پر محیط تھی اس کے علاوہ ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں نے مختلف ملی نغمے اور خاکے پیش کیے۔جس میں لیپہ ویلی کے محتلف کالجز اود سکولز کے بچوں نے حصہ لیا۔ تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں پاک فوج کی جانب سے ٹی پارٹی کا بھی انتظام کیا گیا نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں میں کیش پرائز مقامی یونٹ کے کمانڈگ آفیسر نے تقسیم کیے۔ تقریب میں سول انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار لیپہ امجد قادر نے نمائندگی کی انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے لیپہ کے نوجوانوں کے لیے اس طرح کی ایکٹیویٹی قابل ستائش ہے اس سے پہلے بچوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لیپہ کے نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط کرنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا آغاز کر کے رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے لیپہ کو سرسبزو شاداب رکھنے کے لیے شجر کاری بھی کی اور ہم پاک فوج سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔ اس سے پہلے پاک فوج نے والی بال ٹورنامنٹ کروانے کے ساتھ ساتھ میراتھن ریس کا انعقاد بھی پاک فوج نے کروایا جس پر ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ لیپہ کی عوام کے ساتھ مشکل وقت میں ہمیشہ پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی رہی۔