راولاکوٹ(وائس آف کشمیر نیوز)آزادکشمیر کے پونچھ ضلع میں کرونا کیسز پر قابو پانے کیلیے مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا،پونچھ میں 29 فیصد کرونا مریضوں کی شرح کی وجہ سے 4 اپریل سے 11 اپریل تک لاک ڈاون کیا گیا۔راولاکوٹ سمیت پونچھ کے تمام بڑے شہروں ہجیرہ۔ عباسپور۔ تھوراڑ میں بھی مکمل لاک ڈاون کردیا گیا۔کاروباری مراکز۔ ٹرانسپورٹ۔ عدالتیں۔ کھیل اور سیاسی سرگرمیاں ایک ہفتے کیلیے بند،محکمہ صحت۔ پولیس۔برقیات سمیت ریسیکیو کے لازمی سروسز کے ادارے کھلے رہیں گے۔کمشنر پونچھ مسعود الرحمان،سیاحوں سے درخواست ہے کہ دو ہفتوں تک پونچھ کا رخ نہ کریں۔ کمشنر پونچھ تمام سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے 18 اپریل تک مکمل بند رہیں گے۔کمشنر پونچھ مسعود الرحمان،میڈیکل سٹور 24 گھنٹے اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ شہری غیر ضروری سرگرمیوں سے احتیاط کریں خلاف ورزی پر قانون حرکت کرے گا۔