اسلام آباد( ادریس احمد اعوان سے)رحیم کوٹ میں کوئی ڈپو یا گودام نہ ہونے کے باوجود سرکاری ریکارڈ میں گھوسٹ ڈپو کے دو ملازمین کی تنخواہ اور 90 ٹن آٹا حاصل کیا جاتا ہے۔محکمہ خوراک کے کرپٹ اور بد دیانت افسران رحیم کوٹ میںفرضی ڈپو کے نام پر ماہانہ 90 ٹن آٹا مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کر نے لگے۔ گرائونڈ رحیم کوٹ میں کوئی ڈپو ہے نہ گودام ، کسی دوکان سے بھی ایک تھیلا سپلائی کا آٹا دستیاب نہیں، عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پرمجبور۔رحیم کوٹ میں فرضی اور گھوسٹ آٹا ڈپو شوکرکے ماہانہ 90 ٹن سرکاری آٹا خرد برد کیے جانے کا انکشاف،رحیم کوٹ ڈپو کے نام پر ماہانہ 90 ٹن سرکاری حاصل کرکے مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کرکے محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی جانے لگی۔محکمہ خوراک کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق رحیم کوٹ میں گھوسٹ آٹا ڈپو میں ہر وقت 90 ٹن سپلائی کا آٹا موجود ہے جبکہ عملاً یونین کونسل کٹکیر رحیم کوٹ میں نہ تو کبھی ڈپو تھا اور نہ ہے جبکہ کسی بھی دکان پرایک تھیلا تک سپلائی کا آٹا دستیاب نہیں جب کبھی سرکاری آٹا جاتا بھی ہے تو 950 کے بجائے 1050 روپے میں بیس کلو کا تھیلا دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق رحیم کوٹ یونین کونسل کٹکیر کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری کاغذات میں گھوسٹ اور فرضی آٹا ڈپوشو کرکے دو ملازمین کی تنخواہ اور ماہانہ 90 ٹن سرکاری آٹا حاصل کرکے خرد برد کیے جانے کا انکشاف ، سرکاری ریکارڈ میں باقاعدہ رحیم کوٹ میں آٹے کا ڈپو موجود ہے جہاں ایک سیل مین اور ایک چوکیدار بھی فائلوں میںتعینات ہیں جن کی ہر ماہ سرکاری خزانے سے باقاعدہ تنخواہ بھی آتی ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔رحیم کوٹ میں یونین کونسل کٹکیر میں آٹے کا کسی دور میں بھی ڈپو موجود نہیں رہا اور نہ ہی کسی بھی جگہ سرکاری آٹا دستیاب ہے ۔محکمہ خوراک کے اعلی احکام سب کچھ جاننے کے باوجود کرپشن کے اس دھندے میں اپنا حصہ لیکر خاموش تماشائی بن گئے۔۔اس طرح رحیم کوٹ سرکاری ڈپو کے نام پر ماہانہ 90 ٹن آٹا حاصل کرکے مارکیٹ میں بلیک میںفروخت کیا جاتا ہے جس کے باعث رحیم کوٹ یونین کونسل کٹکیر کے عوام سرکاری آٹے سے محروم ہوچکے ہیں۔محکمہ خوراک کی کرپشن اور لوٹ مار کے باعث جہاں ماہانہ کروڑوں روپے کا آٹا فروخت کرکے لوٹ مار کی جاتی ہے وہاں غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیاگیاجبکہ سرکاری آٹا جس کا ریٹ 950 روپے بیس کل مقرر ہے جب کبھی رحیم کوٹ میں سپلائی کیا جائے تو 1050 روپے قیمت وصول کی جاتی ہے غریب عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ، سرکاری آٹا دستیاب نہ ہونے کے باعث غریب عوام عام مارکیٹ سے آٹا 1400 روپے کا آٹے کا تھیلا خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں صورت حال یعی رہی تو رمضان المبارک کے دوران یونین کونسل کٹکیر رحیم کوٹ میں آٹے کی قلت کے اور طویل بحران کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔