اسلام آباد( وائس آف کشمیر رپورٹ )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظفرآباد راشد قریشی نے ریڈیو وائس آف کشمیر سے گفتگو میں موقف دیتے ہوئے کہاکہ میری ابھی مظفرآباد تعیناتی کو ایک ہفتہ ہوا ہے میرے پاس سرکاری ریکارڈ کے مطابق رحیم کوٹ ڈپو میں اس وقت 90 ٹن آٹے کے ذخیرہ موجود ہے ۔جب ان سے کہا گیا کہ رحیم کوٹ میں تو کوئی ڈپو یا سرکاری سٹور تک نہیں آپ موقع پر جا کر اس فرضی ڈپو کا پردہ چا ک کریں تو انہوں نے کہا کہ میں اگلے ہفتے رحیم کوٹ کا دور ہ کروں گا اور وہاں پر جا کرحقائق دیکھوں گا مگر میرے پاس جو ریکارڈ ہے اس کے مطابق رحیم کوٹ میں سرکاری ڈپو موجود ہے جہاں ہر وقت 90 ٹن آٹے کا ذخیرہ دستیاب ہوتا ہے۔