مظفرآباد(وائس آف کشمیر نیوز )اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز خرم اقبال اور انچارج سی آئی اے مظفرآباد رضوان ڈار ان ایکشن،دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جُرمانے اور شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیئے۔تفصیلات کے مطابق رضوان ریاض ڈارسی آئی اے تھانہ کا چارج سنبھالتے ہی ایکشن میں، دارلحکومت مظفرآباد کی مختلف شاہراہوں، چوکوں چوراہوں پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں 7 سو ماسک بھی تقسیم کئے۔ عوامی حلقوں نے اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز خرم اقبال اور انچارج سی آئی اے رضوان ڈار کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔