باغ( وائس آف کشمیر نیوز )تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کا وزیر اعظم آزاد کشمیر نے نوٹس لے لیا سیکرٹری تعلیم سکولز کو سلیکشن بورڈ کا فوری اجلاس بلانے کی ہدایت سیکرٹری تعلیم نے سلیکشن بورڈ کے التوا کی زمہ داری سکول آفیسران اور مائرین مضامین پر ڈال دی آفیسران اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ(ACR)ہی بروقت نظام تعلیم کو ارسال نہیں کرتے جس کی وجہ سے قرطاس کار کی تیاری میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں اور سلیکشن بورڈ کا بروقت اجلاس ممکن نہیں ہو پاتا سیکرٹری تعلیم کے دفتر سے جاری ایک مراسلے میں آزاد کشمیر بھر کے صدر معلمین اور مائرین مضامین کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اپنی سالانہ رپورٹ نظامت تعلیم کو ارسال کر دیں تاکہ سلیکشن بورڈ کے جلد انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے جوصدر معلمین اور مائرین مضامین اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ نظامت کو ارسال نہیں کریں گے انہیں سلیکشن بورڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا اور وہ اپنے نقصان کے خود زمہ دار ہونگے واضع رہے کہ اس وقت آزاد کشمیر کے بہت سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی اداروں میں پرنسپلز سمیت سنیئر مائرین مضامین کی بہشتر آسامیہ خالی ہیں جس سے درس وتدریس کا عمل بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے عالیہ دورہ باغ کے موقع پر سکولوں میں سٹاف کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے سلیکشن بورڈ کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم سکولز کے اعلیٰ حکام کو سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔