اسلام آباد ( ڈائریکٹر نیوز/ادریس اعوان )رحیم کوٹ یونین کونسل کٹکیر ماہانہ 90 ٹن آٹا خرد برد کے حوالے سے انوسٹی گیشن رپورٹ پر وزیر خوراک آزاد کشمیر سیدشوکت علی شاہ کا فوری ایکشن۔رحیم کوٹ میں فرضی ڈپو شو کرکے ماہانہ 90 ٹن آٹا خرد برد کیے جانے اور آٹا کی قلت پیدا کر نے سرکاری آٹا حاصل کرکے مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کرنے پر وزیر خوراک آزاد کشمیر شوکت علی شاہ نے ایریا فوڈ انسپکٹر کو معطل کرکے اس کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا، ایریا فوڈ انسپکٹر سے لوٹی گئی رقم کی ریکوری کا بھی حکم۔اگلے دو دن میں نیا ایریا فوڈ انسپکٹر تعینات کرکے آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کی ہدایت۔وزیر خوراک شوکت علی شاہ نے رحیم کوٹ یونین کونسل کٹکیر میں ماہانہ 90 ٹن آٹا خرد برد کے حوالے سے رپورٹ اور نشاندہی کرنے پر ریڈیو وائس آف کشمیر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیمکوٹ میں میگا آٹا سیکنڈل ، فرضی ڈپو اور ملازمین کے حوالے سے جو رپورٹ تیار کی گئی وہ سوفیصد حقائق پر مبنی ہے ، میں نے آپ کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر ایکشن لیا ہے ایریا فورڈ انسپکٹر کو معطل کرکے اس کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے جبکہ کرپشن کی تمام رقم بھی اس سے ریکور کی جائیگی۔دودن میں نیاایریا انسپکٹر تعینات کرینگے۔ معاملات کی مکمل تحقیقات ہونگی اور سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔