باغ(وائس آف کشمیر نیوز) ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے آزاد کشمیر عوام کے لیے خصوصی یوٹیلٹی سٹورز پراشیاء خردونوش پر رمضان پیکج دینا بڑا کارنامہ ہے جس کو کشمیری عوام اس سے مستعفید ہو کر اپنے بال بچوں کے لیے کھانا فراہم کر سکیں گئے اس وقت پوری دنیا اور بالخصوص آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کی وجہ سے بے روز گار ہو چکے ہیں مزدور اور تاجر انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے رمضان پیکج سے لوگوں کو سستی اشیاء ملیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدری چوک میں یوٹیلٹی سٹور میں رمضان پیکج کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور محمد شہزاد خان،آل پاکستان کھوکھر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر طلعت شاہین کھوکھر،کیپٹن اظہر ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر نے سٹور کی تمام اشیاء کو چیک کیا اور کہا کہ لوگوں کو کرونا کی ایس او پیز کے تحت وقفہ کے ساتھ اشیاء دی جائیں تاکہ اس بیماری سے بھی بچا جا سکے باغ انتظامیہ نے اپنی بساط کے مطابق اس کی تقسیم کیا جائے تاکہ بیماری سے بچا جائے انہوں نے کہا کہ اس سٹور نے اپنی سابقہ روایات اچھی ہیں اور انہیں مزید لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا چائیے تاکہ رمضان کے تقدس کو بحال رکھا جا سکے اس میں دالیں،چینی،چاول،گھی،آئل،اور دیگر اشیاء حکومت پاکستان کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق فروخت کی جائیں گی عوام ان کے ساتھ تعاون کریں۔