مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز )زلزلہ 2005میں تباہ ہونے والی گرلز پرائمری سکول ریشیاں کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی ، بچیاں کھلے آسماں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،حکومت آزاد کشمیر اور ایم ایل حلقہ فی الفور سکول کی عمارت کی تعمیر شروع کروائیں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرینگے عوام علاقہ۔تفصیلات کے مطابق 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں تباہ ہونے والی گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ریشیاں کی عمارت 16گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک تعمیر نہ ہو سکی بچیاں شدید موسمی صورتحال میں کھلے آسماں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبو رہیں ،عوام علاقہ محمد منیر اعوان،میر جمال،عبدالغفور اعوان و دیگر نے کہا کہ اگر فی الفور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ریشیاں کی عمارت فی الفور تعمیر ات کا کام شروع نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کریںگے ۔اس وقت گورنمنٹ کے پاس فنڈز وافر مقدار میں موجود ہیں مگر پھر بھی تعلیمی اداروں تعمیر پر توجہ نہیں دی جارہی ،زلزلہ میں تباہ ہونے والے گرلزپرائمری سکول کی عمار ت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت ہماری بچیاں کھلے آسما ں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ہمارا حکومت اور موجودہ ایم ایل حلقہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ فی الفور گرلز پرائمری سکول ریشیاں کی عمارت کی تعمیرات کا کام شروع کروایا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرینگے جس کہ زمہ دار حکومت وقت اور موجودہ ایم ایل حلقہ ہونگے۔