اجلاس میں بھارت کو دو ہفتے کے لیے سی کیٹیگری میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے وائرس کے پھیلاؤ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی قسم کا یہ وائرس بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب ہے

اجلاس میں بھارت کو دو ہفتے کے لیے سی کیٹیگری میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے زمینی اور فضائی راستوں سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔