باغ(وائس آف کشمیر نیوز) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ انگریزوں کے دئیے ہوئے بدبودار نظام کو تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،روایتی پارٹیوں اور قیادتوں کے مفادات اسی فرسودہ نظام سے جڑے ہوئے ہیں ،چہرے نہیں نظام بدلنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی ،اللہ نے جو نظام اپنے بندوں کے لیے دیا ہے اس کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے ،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر میدان میں موجود ہے ،جماعت اسلامی کی خدمات کا اعتراف موجود ہے عوام اس مرحلے پر درست فیصلہ کرے تا کہ اس نظام کو تبدیل کیا جاسکے ،عوام 73سالوں سے آزمائے ہوئے لوگوں کو آزما رہے ہیں اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت اور باکردار امیدواران کی ٹیم میدان میں اتاری ہے عوام ان کو ووٹ دیں تا کہ معاشرے میں اصلاح احوال کیا جاسکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مکہ اور مدینہ کے بعد کشمیری پاکستان کو اپنے لیے مقدس سرزمین سمجھتے ہیں اس لیے حکمران اور اپوزیشن دست و گریبان ہونے کی بجائے معاملات کو باہم گفت و شنید سے حل کرے دشمنوں نے پاکستان کا گھیرا تنک کیا ہوا ہے اتحاد اور اتفاق سے ہی مل کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کیا جاسکتا ہے پاکستان اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا یہاں اسلامی نظام کا نفاذ ہی مسائل کا حل ہے ۔