وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزاد کشمیر بھرکی 318کمپیوٹر لیبزکے اندر مستقبل بنیادوں پر کمپیوٹر انسٹرکٹر ز کی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے بعد ان آسامیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ مالیات کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے بتایا کہ ماضی میں سو فیصد سیاسی بنیادوں پر تقرریاں ہوئی تھیں موجودہ حکومت نے پونے پانچ سالوں میں 10ہزار سے زائد آسامیوں پر خالصتاًمیرٹ پر تقرریاں کیں ۔ کمپیوٹر انسٹرکٹرکی آسامیوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے ایک عرصہ سے تحریک کی ہوئی تھی آئی ٹی انسٹرکٹر کی نو تخلیق شدہ آسامیوں پر بھی خالصتاًمیرٹ پر تقرریاں کی جائیں گی ۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری مالیات و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ چاہتے تو ہم بھی ان 10ہزار آسامیوں پر اپنے کارکنان کو لگا سکتے تھے مگر ہم نے فیصلہ کیا کہ نظام بدلنا ہے حقدار کو اس کا حق دینا ہے یہ نظام صرف اشرافیہ کے لیے نہیں ۔لائق ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنے میں محنت مزدوری کر کہ اوالاد کو پڑھانے والے غیر یب اور نامساعد حالات میں بغیر کسی سہارے کے تعلیمی قابلیت پورے کرنے والے باصلاحیت اہل لوگوں کو سفارشی کلچر کی نظر نہیں چڑھایا جاسکتا ۔ ہمارے اس فیصلے سے آج NTSکے تحت بھرتی ہونے والے ٹیچرز کی تعیناتی سے تعلیمی معیار بلند ہوا ہے اور آج سرکاری سکولوں میں داخلے کی شرح میں 25فیصداضافہ ہوا ہے آزاد کشمیر میں جب تک اہل لوگوں کو روگار نہیں ملے گا تو لوگ سفارش کے پیچھے نہیں بھاگیں گے ۔
1010