الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر نے آمدہ انتخابات 2021 ء کے لیے مہاجرین مقبوضہ جموں کشمیر مقیم پاکستان اور متاثرین منگلا ڈیم مقیم پاکستان کی ووٹر فہرست ہاء کی تیاری کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس حوالہ سے 26 اپریل 2021 تک ریوائزنگ اتھارٹی کے پاس شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں جبکہ27 اپریل تا 08 مئی 2021 ء تک ریوائزنگ اتھارٹی عوام کی جانب سے درج شکایات پر فیصلہ کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ؤ 10 تا 12 مئی 2021 ء کے دوران ریوائزنگ اتھارٹی ووٹر فہرستوں کا ڈرافٹ تیار ہوگا۔ 13 تا 18 مئی کے دوران انتخابی فہرستوں کی نقول تیار ہوں گی۔ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر 20 مئی 2021 ء کو فائنل ووٹر فہرستیں شائع کرے گا۔ الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر کو مہاجرین مقیم پاکستان کی سیاسی نمائندوں اور امیدواروں کی جانب سے درخواست ہاء موصول ہو رہی ہیں کہ مہاجرین مقیم پاکستان کے ووٹرز کو عارضی پتہ پر درج کرنے کے لیے ریوائزنگ اتھارٹی کو ہدایات دی جائیں لیکن قانون کے تحت اب کوئی بھی ووٹر صرف اپنی شناختی کارڈ میں درج مستقل پتہ پر ہی بطور ووٹر درج ہو سکتا ہے۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ عوام الناس اپنے مستقل پتہ پر ریوائزنگ اتھارٹی سے رجوع کر تے ہوئے ووٹ درج کروائیں۔

44