راولاکوٹ ( وائس آف کشمیر نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں فرسودہ نظام اور روایتی پارٹیاں عوامی مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جماعت اسلامی انگریزوں کے دئیے ہوئے فرسودہ نظام کی بجائے اللہ کے دئیے ہوئے نظام کے غلبے اور قیام کی جدوجہد کررہی ہے،انتخابات اہمیت کے حامل ہیں عوام اس نازک اور اہم مرحلے پر جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تا کہ کشمیرکی آزادی اور ریاست کی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے،نوجوان کسی بھی تحریک اور انقلاب میں ہر اول دستے کاکردار ادا کرتے ہیں آزادکشمیر کے نوجوان انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو جماعت اسلامی نوجوانوں کو اعلی جدید فنی اور پیشہ وارانہ تعلیم وتربیت،اخلاق کردار کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے انہیں معاشرے میں قائدانہ مقام پر فائز کرے گی جماعت اسلامی سرکاری اور نیم سرکاری ملازمتوں میں پسند و نا پسند کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر ملازمتوں کی فراہمی کا اہتما کرے گی،نوجوانوں کے لیے باعزت روزگارکی فراہمی کو یقینی بنائے گی کھیلوں اور دیگر صحت مند تفریح سرگرمیوں کو فروغ دے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ریاست انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان وسائل کو برے کار لانے کے لیے باصلاحیت اور صاحب کردار قیادت کو سامنے لانے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نے اعلی تعلیم یافتہ امانتدار اور دیانتدار قیادت میدان میں اتاری ہے عوام ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر صرف ہائیڈرل کے پوٹیشنل کو استعمال کیا جائے تو کئی ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے ایشیا کو فراہم کی جاسکتی ہے اسی طرح قدرتی وسائل جیسے معدنیات میں نیلم سمیت دیگر کئی علاقوں میں روبی جیسے قیمتی پتھر موجود ہیں جن کو فروخت کر کے پاکستان کی بھی معاشی مشکلات دور کی جاسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ اس کے لیے اہل دیانتدار،باصلاحیت اور باکردار قیادت کا ایوانوں کا پہنچنا ضروری ہے اب عوام کا امتحان ہے کہ وہ باربار آزمائے ہوئے لوگوں کو آزماتے ہیں یا حقیقی اسلامی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیتے ہیں عوام اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جماعت اسلامی صحت تعلیم مفت عوام کو فراہم کرے گی اسلامی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان،مال،عزت کا تحفظ کرے بے سہارا اور غریب لوگوں کی مدد کرے جماعت اسلامی اپنے شاندار خدمت کے ریکارڈ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے مثل جدوجہد کی بنیاد پر سیاسی معرکے میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے وہ نظام اسلام ہے اور جماعت اسلامی اسی اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہدکررہی ہے۔