اسلام آباد(وائس آف کشمیر نیوز) ۔تحریک انصاف آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈنے آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں کے ا نٹرویو مکمل کر لینے کے بعد فائینل لسٹ کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں کے انٹرویو 27 اور28 اپریل کو مکمل ہوں گے۔امیدواروں کی شاٹ لسٹنگ کے بعد فہرست عمران خان کے پاس حتمی منظوری کے لئیے بھیجی جائے گی۔۔ٹکٹوں کا اعلان عیدلفطر کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جن امیدواروں نے ڈویژن کی بنیاد پر جلسوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہیں ترجیح بنیادوں پر میرٹ میں فوقیت حاصل ہے۔میرپور ڈویژن۔پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے جلسوں کی جن امیدواروں نے مخالفت کی تھی انہیں فہرست سے خارج کر دیا ہے۔میرپور ڈویژن میں بیرسٹر سلطان محمود۔چوھدری ارشد۔ڈاکٹر انعام لحق۔چوھدری رفیق نئیر۔انصر ابدالی۔شوکت فرید۔چوھدری محبوب۔اصغرقریشی چوھدری اخلاق نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔انہیں اس وقت فوقیت حاصل ہے۔پونچھ ڈویذن میں عبدلقیوم نیازی۔فہیم ربانی۔چوھدری محمد حسین۔سردار امتیاز۔سردار ارشد نیازی۔راجا مسعود ترجمان راجا عبدالقدیر۔میجر لطیف خلیق۔راجا آصف علی نے نمایان کردار ادا کیا تھا۔ان کے نام سر فہرست ہیں۔جب کہ سردار تنویر الیاس اور وقاص نسیم نے مخالفت کی تھی۔ان کے نام فہرست سے نکال دئیے گئے ہیں۔مظفرآباد ڈویژن کے جلسے میں خواجہ فاروق۔دیوان چٹائی۔راجا الیاس۔منیر اعوان۔گل خنداں۔شفیق جہاگوی۔میر عتیق نے پروفیسر محبوب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کے نام سر فہرست ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارلیمانی بورڈ ہر حلقے سے دو دو امیدواروں کا پینل بھیجے گا۔حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔جس حلقے میں زیادہ مسئلہ ہو گا اس کی نظر ثانی کے لئے مران خان کی سربراہی میں پہلے سے قائم نظر ثانی بورڈ کرے گا۔۔یادرہے پارلیمانی بورڈ ارشد داد کی سربراہی میں قائم ھے۔بورڈ میں بیرسٹر سلطان محمود۔عبدالقیوم نیازی۔خواجہ فاروق۔راجا منصور۔علی امین گنڈاپور۔وغیرہ شامل ہیں۔بورڈ کے ممبران نے آزاد کشمیر کے 33 حلقوں کی اپنی اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے۔عنقریب چئیرمین بورڈ کے حوالے کر دی جائے گی۔