راولاکوٹ (وائس آف کشمیر نیوز)سابق صدر و وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں سردار یعقوب خان نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔کشمیری عوام پاکستان کی سلامتی، سالمیت استحکام اور تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے اور کامیابی کے حصول تک یہ جد جہد جاری رہے گی پاک فوج پر فحر ہے کشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے،ان حق خودارادیت کیلئے تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔ بھارت نے گزشتہ تقریباً سات د ہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر مسلمہ پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کو اپنی نصف صدی سے زائد زیر التواء مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے بھارت کشیدگی اور ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے امن حل کے لیے بامقصد مذاکرات کرے۔ تاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کشمیر ی عوام اپنی جانوں کے نذرانے دیکر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہو گی پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اور ہم یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے۔