میرپور( وائس آف کشمیر نیوز) متاثرین منگلا ڈیم کا احتجاجی دھرنا73 ویں روزبھی جاری رہا،حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی،ذیلی کنبہ جات کو فوری قبضہ چٹیں جاری کرنیکا مطالبہ،اتحاد گروپ نیو سٹی کے رہنمائوں راجا عبدالمجید،راجا محمد جمیل ،چودھری امتیاز،صغیر شاہ،راجہ جاوید عرف شنکر،چودھری محمد اقبال،ساجدمجید، نبیل اشرف،راجہ اعجاز،راجہ قیوم،حاجی الطاف،راجہ خلیل، وقار شاہ، رضوان خلیل، بشارت حسین، سردار اعظم ،ٹھیکیدار چوہدری محمد صغیر، چودھری ندیم ،طلعت محمود ،قدرت اللہ ،راجہ خرم،مرزا بدر جرال،راجہ الیاس،مرزا شہزاد جرال، نزیر کھوکھر، عنصر کھوکھر، ریاض چوہان، نثار چوہان، حولدار محمد شریف ،حاجی نزیر نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ متاثرین کا یہ مسئلہ حل کرینگے ،ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ گزر گیا ، لیکن ابھی تک مسئلہ جوں کا توں ہے، نیو سٹی کے عوام وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر حکومت چودھری سعید پہلے ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ حل کریں، پھر اس بار ووٹ، مانگنے آئیں ورنہ زحمت نہ کریں انہوں نے کہا کہ نیو سٹی کے عوام اس ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں، اگر اس بار مسئلہ حل نہ ہواتو عوام علاقہ آمدہ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرنے یا ن لیگ کے امیدوار کے علاوہ کسی دوسرے ایسے امیدوار کو جو تحریر مسئلہ حل کر نیکا وعدہ کریگا،کا مکمل ساتھ دینگے،انھوں نے کہا کہ اتحاد گروپ ذیلی کنبہ جات کی بحالی کیلئے گذشتہ دو ماہ سے دھرنے پر ہے، جب تک ذیلی کنبہ جات کو انکا حق نہیں مل جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گئے