مظفرآباد(وائس آف کشمیر نیوز) تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے دارلحکومت مظفرآباد میں عمران خان وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت ، دلچسپی کی وجہ سے 3417.9417ملین لاگت سے کینسر ہسپتال کی سنٹرل ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منظوری کو آزادکشمیر کے عوام بالخصوص اہالیان مظفرآباد کیلئے ایک گرانقدر تحفہ قرار دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کے آخری دوہ ماہ میں اس اہم ترین منصوبہ کو ڈراپ کردیا تھا اور عمران خان حکومت کے آجانے کے بعد آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اہم ترین منصوبہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیں ، وفاقی حکومت کے مظفرآباد اس منصوبہ کی پیش رفت کے حوالے سے تعاون نہ کرنے کے باوجود عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور کشمیر کے عوام جن کے وہ سفیر کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں پر جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ، لاہور ، پشاور اور کراچی کی طرح اب آزاد جموں وکشمیر میں بھی اس مہنگے علاج کینسر کیلئے اب مظفرآباد میں ہی اس سہولت سے مستفید ہونگے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات کے باوجود سنٹرل ورکنگ پارٹی سے اربوں روپے کا یہ منصوبہ منظور کروایا کو بھی ہم مبارکباد دیتے ہیں۔۔