مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز )آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی کا دورہ یونین کونسل گوجرہ، متعدد مکمل ہونے والی سڑکات کا افتتاح عوام علاقہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا کارکنان مسلم لیگ ن نے پھولوں نے پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی نے کروڑوں روپے سے مکمل ہونے والی لنک روڈز جن میں سہرا میل تا دوپٹی آدھا کلو میٹر، درہ بٹنگی مین روڈ تا چوریاں روڈ آدھا کلو میٹر، مین روڈ درہ بٹگی تا لوئر ہاڑی ٹکی آدھا کلو میٹر شامل ہیں افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا جو عوامی مسائل حل کئے میں نے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا میرا مشن تعمیر وترقی ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور جو کام باقی رہ گئے ان شاء اللہ تعالیٰ وہ بھی جلد مکمل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ عوام کا خادم بن کر عوام کی خدمت ہے سدا بادشاہی اللہ پاک کی ذات کی ہے مسلم لیگ ن کا ایجنڈا عوام کی محرومیوں کا ازالہ تھا جسے مسلم لیگ ن نے پورا کیا اقتدار کے لئے کپڑوں کی طرح جماعتیں تبدیل کرنے والوں کو اہلیان مظفرآباد بخوبی جانتے ہیں بار بار مختلف روپ میں نمودار ہونے والوں کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ان شاء اللہ شکست ہو گی اور وہ مایوس ہی ہونگے۔مسلم لیگ ن کی جماعت عوام کی پسندیدہ جماعت ہے لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جو باقی مسائل رہتے ہیں وہ بھی حل ہونگے۔ یونین کونسل گوجرہ سے اب اللہ کا شکر ہے پسماندگی کا خاتمہ ہو رہا ہے یہ کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو جاتا ہے عوامی کی عدالت میں ان شاء اللہ تعالیٰ پھر مسلم لیگ ن سرخرو ہوگی اور تعمیروترقی کا سفر جاری رہے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ خوشحال، راجہ عنصر، راجہ شاہ زمان، صدیق، آصف، شہباز، میر افضل، چن زیب، حسین، راجہ جنید، راجہ فیضان، راجہ بلال ودیگر کارکنان مسلم لیگ ن کی کثیر تعداد موجود تھی۔