راولاکوٹ ( ) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے دریک ڈیم راولاکوٹ واٹر سپلائی سکیم فیز Iکا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ دریک ڈیم راولاکوٹ واٹر سپلائی سکیم فیز Iکی تخمینہ لاگت 397.959ملین روپے ہے۔ منصوبہ کی افتتاحی تقریب ہفتہ کے روز منعقد ہوئی جس میں مشیر حکومت سردار نسیم سرفراز،سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ منصور قادر ڈار اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس منصوبہ کی تکمیل سے پانی کے مسائل کا تدارک ہو گا اور شہریوں کے دیرنیہ مطالبہ پورا ہوگا۔